کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کے دوران سندھ رینجرز نے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق خاموش کالونی ، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال ، لانڈھی ، لیاری ، کلفٹن بلاک فائیو اور بخت آور گوٹھ میں چھاپے مارے گئے جس دوران 18ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ اُدھر جوہرموڑ کے قریب چھاپہ ماراگیاجس دوران اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ ماراگیا۔

مزید : کراچی