سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے 10 سے زائد سمیں رکھنے والوں سے سوال کرے اور غلط دینے پر تمام سمیں بند کر دی جائیں۔ 5 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے ایک شناختی کارڈ پر 5 سموں کے اجراءکو یقینی بنائے اور 10 سے زائد سمیں رکھنے والوں سے سوال کرے، صحیح جواب ملنے پر صارف سے پوچھا جائے کہ وہ کون سی 5 سمیں رکھنا چاہتا ہے جبکہ غلط جواب ملنے پر تمام سمیں بند کر دی جائیں۔

مزید : اسلام آباد