سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افسران کا تبادلہ مسئلے کا حل نہیں: فضل الرحمان

سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افسران کا تبادلہ مسئلے کا حل نہیں: ...
سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افسران کا تبادلہ مسئلے کا حل نہیں: فضل الرحمان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے واقعات پر صرف افسران کا تبادلہ کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں سانحہ راولپنڈی پر اتحاد امت اجلاس ہوا جس میں دینی جماعتوں کے رہنماءشریک ہوئے۔ اجلاس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاردہشت گردوں نے مساجد اور امام بارگاہوں پرحملوں کااعتراف کیا ہے، اتحاد امت کیلئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے تو ضرور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی جیسے واقعات پر صرف افسران کا تبادلہ کرنا مسئلے کاحل نہیں ، وہ تمام موجودہ قوانین پر عملدرآمد کامطالبہ کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو مزید قانون سازی کی جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاﺅڈ سپیکر کا غیر ضروری استعمال بند کرنے پر سب متفق ہیں، لاوڈسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے تو محلے والے بھی تنگ آجاتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں