عالمی برادری سے مل کر انسانی اور ڈرگ سمگلنگ پر قابو پائیں گے: وزیر داخلہ

عالمی برادری سے مل کر انسانی اور ڈرگ سمگلنگ پر قابو پائیں گے: وزیر داخلہ
عالمی برادری سے مل کر انسانی اور ڈرگ سمگلنگ پر قابو پائیں گے: وزیر داخلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مل کر انسانی اور ڈرگ سمگلنگ پر قابو پائیں گے۔ 18 ملکوں کے سفیروں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور سفارتخانوں و سفارتکارو ں کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر غیر ملکی سفیروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن کا قیام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر جگہ اپنی رٹ بحال کرے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنائیں گے، عالمی برادری سے مل کر انسمانی اور ڈرگ سمگلنگ پر قابو پائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں