ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی، 80 افراد زخمی

ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی، 80 افراد زخمی
ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی، 80 افراد زخمی

  


ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرانے کے باعث 80 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہانگ کانگ کی بحریہ کے حکام کے مطابق مسافر بردار کشتی ہانگ کانگ سے مکاو¿ جا رہی تھی کہ ہی لنگ چاو¿ جزیرے کے پاس کسی نا معلوم چیز سے ٹکرا گئی جس کے باعث 80 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت کشتی میں 105 مسافر اور عملے کے 10 افراد سوار تھے جنہیں ماہر تیراکوں کی فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی