لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، مسلم لیگ ن میں پریشرگروپ کی اطلاعات، جارہے ہیں تواُن کی مرضی: وزیراطلاعات

لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، مسلم لیگ ن ...
لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، مسلم لیگ ن میں پریشرگروپ کی اطلاعات، جارہے ہیں تواُن کی مرضی: وزیراطلاعات

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ کے رکن اسمبلی اعجاز چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے ”سونامی“ میں شمولیت کا اعلان کردیاہےجبکہ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے اندرایک پریشر گروپ سرگرم ہوگیاہے اور فارورڈبلاک کا پہلا اجلاس 30نومبر کو کراچی میں طلب کرلیاگیا ، اس ضمن میں ذوالفقار کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان بھی  حکومت کے خلاف 30نومبر کو  فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کرچکے ہیں ۔

اذان کے بارے میں ایمان افروز انکشاف

عمران خان کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے حلقے کے عوام کا شکریہ اداکیا اور بتایاکہ اُنہوں ہرممکن حدتک خدمت کی کوشش کی لیکن حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام رہے ، اُنہوں نے فیصلہ کیاکہ کسانوں کے حقوق، کرپشن اور دھاندلی کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیں اور ساتھ ہی قومی اسمبلی سے نشست کا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا۔ عمران خان کاکہناتھاکہ وہ اعجاز چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اعجاز چوہدری مزید اعلانات کنٹینر پر کریں گے  ۔ اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے آزادحیثیت میں منتخب ہوئے تھے اورمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب ن لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ، سنگین الزام تراشی

اعجاز چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں ، مزید اعلانات کے لیے پریس کانفرنس کا انتظار کریں ، چند گھنٹوں میں اعلان کردیں گے ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ اعجاز چوہدری آزادحیثیت میں جیتے تھے ، جارہے ہیں تو اُن کی اپنی مرضی ہے ۔

فن کے مظاہرے کے دوران خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آرٹسٹ کا انکشاف

ذرائع نے دعویٰ کیاکہ مسلم لیگ ن کے 15ارکان پارلیمنٹ کا ایک گروہ سامنے آسکتاہے جس میں ذوالفقار کھوسہ سمیت وہ لوگ شامل ہیں جو پارٹی یا قیادت سے ناراض ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ چار ارکان قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کےک اندر پریشر گروپ بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور کھوسہ خاندان کی قیادت میں بننے والے فارورڈ بلاک کا پہلا اجلاس کراچی میں 30نومبر کو طلب کرلیاگیاہے جس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔

دنیا کے مضبوط ترین آدمی نے طاقت کا راز بتا دیا

یادرہے کہ کھوسہ خاندان کی ناراضی کے بعد دیرینہ ساتھی رانا تنویر اور خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن ذوالفقار کھوسہ نے انکار کردیاتھا اوراجلاس میں شرکت کے لیے 2009ءمیں وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے دوست محمد کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں ۔

پارٹی چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ ن نے اعجاز چوہدری کی تعلیمی قابلیت سے متعلق متنازعہ دعویٰ کردیا۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

قومی -Headlines -