سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی کو قتل کر دیا

سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی کو قتل کر دیا
سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ویب ڈیسک)سسرالیوں نے پسند کی شادی پر بہنوئی کو موت کی گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق چار سال قبل فیصل آباد کے رہائشی محمد طاہر نے محمد اسلم کی بیٹی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک چلا گیا جس کا اس کے سسرال کو رنج تھا کچھ دیر بعد فریقین میں صلح ہوگئی گذشتہ رات وہ اپنے سسرال چورستہ میاں آیا ہوا تھا کہ محمد اسلم اس کے دو بیٹوں عثمان اور گلزار نے فائرنگ کرکے اسے موت کی گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی۔

مزید :

اوکاڑہ -