وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں قسمت کی لکیر نہیں ہوتی۔یہ زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں قسمت کی لکیر نہیں ہوتی۔یہ زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ آپ ...
وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں قسمت کی لکیر نہیں ہوتی۔یہ زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہاتھوں میں قسمت کی لکیر کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔اس سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ فرد زندگی میں کچھ کرے گا،کس وقت نوکری ملے گی،ایک کاروبار کرے گا یا ایک سے زائد،ناکامیوں اور کامیابیوں کی بہت سی علامات کا قسمت کی لکیر سے حال معلوم کیا جاسکتا ہے ،یہ لکیر کئی مقامات سے پھوٹتی ہے۔ویسے اسکی عام پہچان یہ ہے کہ کلائی کی جانب سے نمودار ہوتی اور عمودی و سیدھی کسی بھی ابھار کی جانب جاسکتی ہے،یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوتی ہے۔اس کے رجحانات سے ہی قسمت کے بارے پیش گوئیاں کی جاتی ہیں لیکن آپ کے لئے سب سے حیرت انگیر بات یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے ہاتھوں میں قسمت کی لکیر ہوتی ہی نہیں ۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ان کی قسمت خراب ہوگی یا وہ بغیر قسمت کے پیدا ہوئے ہیں۔ایسا ہر گز نہیں ۔کئی بڑے لوگوں کے ہاتھوں میں قسمت کی لکیر ہوتی ہی نہیں۔لیکن وہ شاہوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔جب کسی کے ہاتھ میں قسمت کی لکیر نظر نہ آئے تو ایسا فرد کاروبار یا نوکریاں بدلتا رہتا ہے۔وہ آزاد مزاج ہوتے ہیں۔زندگی میں کوئی ایک پیشہ مستقل اختیار نہیں کرتے۔اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ ایسا فرد بے پرواہ ہے اور بے احتیاطی کرنے کا عادی ہے۔ 

مزید :

ہاروسکوپ -