’’ اصل میں بچہ آپ کی داڑھی دیکھ کر ڈر گیا ہے ‘‘ جواب میں داڑھی والے نے کیا جواب دیا ،سن کر آپ بے ساختہ ہنس پڑیں گے
ایک داڑھی والا شخص حجام کی دکان میں اسطرح بیٹھا تھا کہ اسکا ایک سال کا بیٹا بھی اسکی گود میں تھا .جونہی حجام نے قینچی استرا چلانا شروع کیا، بچہ بری طرح ڈر گیا اور زور زور سے رونے لگ پڑا۔ ساتھ والی کرسی پر ایک کلین شیو لڑکا بیٹھا تھا ۔اس نے داڑھی والے سے کہا ’’ لائیں بچہ مجھے پکڑادیں۔ میں چپ کرواتا ہوں ‘‘
بچہ اس کی گود میں گیا تو یک دم چپ ہو گیا...
کیلن شیو لڑکا شوخی سے بولا’’ اصل میں بچہ آپ کی داڑھی سے ڈر کر رو رہا تھا میرے پاس آیا تو دیکھیں کیسے چپ کر گیاہے‘‘
داڑھی والے نے برجستہ کہا ’’ہاں چپ ہوگیا ہے ۔مگر آپ کو اپنی امی سمجھ کر‘‘
زاہد بشیر ۔لاہور