یاسر شاہ عمدہ کارکردگی کی بدولت 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، یہ کون سا ریکارڈ ہے اور کیا وہ توڑ پائیں گے؟ جان کر ہی آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

یاسر شاہ عمدہ کارکردگی کی بدولت 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ ...
یاسر شاہ عمدہ کارکردگی کی بدولت 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، یہ کون سا ریکارڈ ہے اور کیا وہ توڑ پائیں گے؟ جان کر ہی آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت 82سال سے قائم عالمی ریکارڈ یاسر شاہ کی دسترس میں آ گیا اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹوں کی بدولت یاسر شاہ کی 32 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تعداد 195 ہو گئی اور انہیں 200وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے محض پانچ وکٹیں درکار ہیں جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اس وقت جیسی فارم میں ہیں، وہ یقینا یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر کلیری گریمیٹ کے پاس ہے جنہوں نے 1936ءمیں صرف 36 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اگر یاسر اگلے ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ نہ بھی توڑ سکے تو بھی یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے ان پاس مزید دو ٹیسٹ میچ ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...