بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مذاکرات کی طرف جائیں گے:وفاقی و زیر فیصل واڈا

بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مذاکرات کی طرف جائیں گے:وفاقی و زیر فیصل واڈا
بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مذاکرات کی طرف جائیں گے:وفاقی و زیر فیصل واڈا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈ ا نے کہاہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مذاکرات کی طرف جائیں گے ، گالی کا جواب گالی سے نہیں دینگے ، ایک ملزم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود ہم مذاکرات کی طرف جائیں گے، گالی کاجواب گالی سے نہیں دینگے ، اپنی رٹ منواکر دم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ملکی ایجنڈے کو آگے لیکر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف بات ہوتی تھی تو ایل او سی پر فائرنگ شروع ہوجاتی تھی ، مسلم لیگ ن کے دور میں ڈان لیکس کا معاملہ بھی ہوا ۔ شہبازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ کابینہ نے بیرون ملک علاج پر پابند ی لگا رکھی ہے ۔

مزید : قومی