”آپ کو معلوم ہے کہ آپ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے ہیں“ یاسر شاہ نے اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیتے ہوئے ایسا دلچسپ انکشاف کر دیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”آپ کو معلوم ہے کہ آپ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے ہیں“ یاسر شاہ نے اس سوال ...
”آپ کو معلوم ہے کہ آپ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے ہیں“ یاسر شاہ نے اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیتے ہوئے ایسا دلچسپ انکشاف کر دیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے مگر جب اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیتے ہوئے ایسا دلچسپ انکشاف کر دیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

82 سال پہلے جنوبی افریقہ کے سپنر ’گریمیٹ‘ کی جانب سے قائم کئے گئے اس ریکارڈ کے حوالے سے جب یاسر شاہ کیساتھ بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں یہ تو جانتا ہوں کہ یہ ریکارڈ میری دسترس میں ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ یہ ”گریمیٹ“ کون ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ میں یہ ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں لیکن میں گریمیٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ ’گریمیٹ‘ کافی سال پہلے کھیلے تھے لیکن میں ریکارڈ کے بارے میں جانتا ہوں کیونکہ جب کبھی بھی میں ریکارڈ کی فہرست دیکھتا ہوں تو ان کا نام سب سے پہلے نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والوں میں یاسر شاہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جہاں انہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔تیز ترین 100وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے جارج لومین کے پاس ہے جنہوں نے 1896ءمیں 16ٹیسٹ میچوں میں 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔

مزید : کھیل


loading...