شہبازشریف کو علاج کیلئےملک سے باہر جانے دیا جائے :محسن شاہنواز رانجھا کی حکومت سے درخواست

شہبازشریف کو علاج کیلئےملک سے باہر جانے دیا جائے :محسن شاہنواز رانجھا کی ...
شہبازشریف کو علاج کیلئےملک سے باہر جانے دیا جائے :محسن شاہنواز رانجھا کی حکومت سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہنواز رانجھا نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ شہبازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جائے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنوازرانجھا نے کہا کہ کرتار پور راہدار ی کا کھولنا اچھا اقدام ہے ، بارڈر پر کشیدگی ہوتو پھر کچھ معاملات پر سمجھوتے نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی ہمیشہ بھار ت سے تعلقات میں بہتری کی بات کی تھی ،حکومت نے یہ اچھا کام کیاہے جس نے حکومت کی 100دن کی کارکردگی پر پر دا ڈال دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کہیں یہ نہ ہو کہ پی ٹی آئی والے اچھے اقدام کے بعد پھر کنٹینر پر چڑھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشر یف ہر سال بلڈ ٹرانسفیوژن کیلئے لندن جاتے تھے ، اس لئے حکومت سے درخواست ہے کہ شہبازشریف کوعلاج کیلئےملک سے باہر جانے دے ، عمران خان کو اس وقت خوش آمدیوں نے گھیرا ہواہے، ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف فرار ہوناچاہتے تو عدالتوں میں پیش نہ ہوتے ۔

مزید :

قومی -