بھارت سے آزادی اور الگ مملکت خالصتان کا قیام، مشہور تنظیم ’’سکھ فار جسٹس‘‘ نے پاکستان میں کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

بھارت سے آزادی اور الگ مملکت خالصتان کا قیام، مشہور تنظیم ’’سکھ فار جسٹس‘‘ ...
بھارت سے آزادی اور الگ مملکت خالصتان کا قیام، مشہور تنظیم ’’سکھ فار جسٹس‘‘ نے پاکستان میں کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سے آزادی اور الگ مملکت خالصتان کے قیام کے لئے پرامن جدوجہد کرنے والی مشہور تنظیم سکھ فار جسٹس نے پاکستان میں کرتارپور صاحب کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور صاحب کنونشن اگلے برس بابا گُرو نانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کے موقع پر  منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے مندوبین شریک ہوں گے۔ اس کنونشن میں خالصتان کے قیام کے لئے ایس ایف جے کے 2020 میں کروائے جانے والے ریفرنڈم کی جاری آگہی مہم کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق کرتارپور صاحب کاریڈور خالصتان کے قیام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ کنونشن کے دوران ایس ایف جے ریفرنڈم 2020 کے سٹڈی سرکل بھی منعقد کرے گی اور مندوبین کو سکھوں کے حقوق کی بابت آگاہ کرے گی اور بتائے گی کہ سکھ خالصتان کے قیام کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور اس کی منزل قریب تر ہے۔

مزید : قومی


loading...