حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں تھا ، ماسوائے سعودی عرب سے قرضہ لے لیا گیا:محمد زبیر

حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں تھا ، ماسوائے سعودی عرب سے قرضہ لے لیا ...
حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں تھا ، ماسوائے سعودی عرب سے قرضہ لے لیا گیا:محمد زبیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے 50لاکھ گھروں کا اعلان کرکے قوم سے دھوکا کیا ، حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ،حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں تھا ، ماسوائے سعودی عرب سے قرضہ لے لیا گیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ چار فیصد گروتھ ریٹ سے نوکریاں نہیں دی جاسکتیں بلکہ اس سے بیروز گاری بڑھے گی ، پچاس لاکھ گھر بھی نہیں بن سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے جھوٹ بولتے ہیں ، سوزوکی اور کوک کے حوالے سے پہلے ہی معاہدے ہوچکے تھے ، حکومت کی کارکردگی بہت کمزورہے ،بنیادی چیز یہ ہے کہ تحریک انصا ف کے پاس کوئی فارمولا نہیں تھا ماسوائے یہ کہ سعودی عرب سے قرضہ لے لیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے دورحکومت میں بر آمدات گری ہیں ، ان میں اضافہ نہیں ہوا ، تحریک انصاف نے عام انتخابات میں قوم کو سہانے سپنے دکھائے اور پچاس لاکھ گھروں کااعلان کرکے قوم سے دھوکا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھینسیں ، گاڑیاں بیچ دی گئیں لیکن کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ۔

مزید : قومی