”بچے دو ہی اچھے “چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعلان کے بعد کنڈوم بنانے والی کمپنی بھی میدان میں آگئی ،بڑی حمایت کردی

”بچے دو ہی اچھے “چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعلان کے بعد کنڈوم بنانے والی کمپنی ...
”بچے دو ہی اچھے “چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعلان کے بعد کنڈوم بنانے والی کمپنی بھی میدان میں آگئی ،بڑی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ مہم کے ساتھ ساتھ بہبود آبادی کی بھی مہم چلائے گی ،اس حوالے سے اب پاکستان میں فروخت ہونے والے کنڈوم بنانے والی کمپنی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اس اعلان کی حمایت کردی ہے۔
مقامی اخبار ”پاکستان ٹوڈے“ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان میں آن لائن کنڈوم فروخت کرنے والی کمپنی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے جسٹس ثاقب نثار کی بہبود آبادی مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ہفتے کے روز برمنگہم میں فنڈ ریزنگ کی تقریب کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اعلان کیا تھا کہ ڈیم فنڈ مہم کے بعد سپریم کورٹ بہبود آبادی کی مہم چلائے گی ۔ چیف جسٹس کے اس اعلان پر پاکستان میں لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم چیف جسٹس کے اس اعلان سے کنڈوم بنانے والی کمپنیوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے کیونکہ اس مہم سے ان کے کاروبار کو خوب فروغ ملے گا۔