حکومت اس وقت گھبرائی ہوئی اور غصے میں ہے :قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

حکومت اس وقت گھبرائی ہوئی اور غصے میں ہے :قمر زمان کائرہ کا دعویٰ
حکومت اس وقت گھبرائی ہوئی اور غصے میں ہے :قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کے تما م دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ، حکومت اس وقت گھبرائی ہوئی اور غصے میں ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا مرحلہ ابھی شروع ہواہے ، اس سے تعلقات میں بہتری کا کہنا قبل از وقت ہوگا ،یہ پاکستان کی جانب سے سکھ کمیونٹی اور بھارت کے لئے اچھا اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے چھوٹے ایشوز بڑے ہوجاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ا س وقت گھبرائی ہوئی اورغصے میں ہے ، حکومت کے تمام دعوئے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے نہیں کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے نہ ہوں ، مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالناچاہئے ۔

مزید : قومی


loading...