قرآن کے الفاظ و مطالب الہامی ہیں

قرآن کے الفاظ و مطالب الہامی ہیں
قرآن کے الفاظ و مطالب الہامی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فارمن کرسچیئن کالج لاہور (ایف سی کالج) کے پرنسپل ڈاکٹر لوکس نے پوچھا: آپ کے نزدیک آپ کے نبیؐ پر قرآن کا مفہوم نازل ہوتا تھا جسے وہ اپنے الفاظ میں بیان کرتے یا الفاظ بھی نازل ہوتے تھے؟
فرمایا: میرے نزدیک قرآن کی عبارت عربی زبان میں حضورؐ پر نازل ہوتی تھی، قرآن کے مطالب ہی نہیں الفاظ بھی الہامی ہیں۔
ڈاکٹر لوکس نے کہا:میری سمجھ میں نہیں آتا، آپ جیسا عالی دماغ فلسفی الہامِ لفظی پر کیوں کر اعتقاد رکھتا ہے۔
فرمایا:مَیں اس معاملے میں کسی دلیل کا محتاج نہیں۔مجھے خود اس کا تجربہ ہے۔مَیں پیغمبر نہیں، محض شاعر ہوں۔شعر کہنے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو بنے بنائے اور ڈ ھلے ڈھلائے شعر اُترنے لگتے ہیں اور مَیں انہیں بعینہہ نقل کر لیتا ہوں۔اگر ایک شاعر پر پورا شعر نازل ہو سکتا ہے تو اس میں تعجب کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کی پوری عبارت لفظ بہ لفظ نازل ہوتی تھی۔
( ذکرِ اقبال از مولانا عبدالمجید سالک)

مزید :

رائے -اداریہ -