قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، بسمہ کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جو اب بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہیں۔شادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی ابرار احمد سے طے پائی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں، مہندی کی تقریب میں کرکٹر کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا گیا۔بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گءِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔