ورلڈ کپ ہاکی،پاکستان کی کارکردگی کا نیا امتحان

ورلڈ کپ ہاکی،پاکستان کی کارکردگی کا نیا امتحان
 ورلڈ کپ ہاکی،پاکستان کی کارکردگی کا نیا امتحان

  



ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے افتتاحی تقریب بھارتی ریاست اوڑیسا میں ہوئی جس میں نامو ر فنکاروں نے شرکت کی خاص طور پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے دل جیت لئے اس موقع پر ان فنکاروں نے ٹیموں کے کپتانوں کا استقبال کیا اور ان سے مصافحہ بھی کیا اور سب سے بڑھ کر افتتاحی تقریب میں پاکستانی کو جب بلایا گیا تو ریکارڈ چار ورلڈ کپ فاتح کے نام سے پکارا گیا جو پاکستان کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے زبردست آتش بازی کابھی مظاہرہ بھی کیا گیا جسے موجود شائقین نے بہت سراہادنیائے ہاکی کی ٹیمیں اس میگا ایونٹ میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی اور چار سال کے لئے ہاکی کے کھیل پر حکمرانی کی جنگ لڑیں گی ان ٹیموں میں پاکستان کی ہاکی ٹیم بھی شامل ہے

جو آٹھ سال کے بعد میگا ایونٹ میں جلوہ گر ہورہی ہے پاکستان کو اب تک ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ مرتبہ چار بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے یہ پاکستان کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہاکی کی دنیا میں ایک طویل عرصہ تک حکمرانی کرنے والی پاکستانی ٹیم اس وقت رینکنگ میں دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہے اور اس مرتبہ اس کے لئے ایونٹ میں گرانقدر کارکردگی دکھانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف میچ سے کررہی ہے

اور ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی اس کو جرمنی جیسی مضبوط ٹیم سے مقابلہ ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے تیار قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پہلے میچ میں کیسی پرفارمنس دیتے ہیں اور کس طرح سے اپنے مضبوط ترین حریف کے خلاف کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں پاکستان کی ٹیم بلاشبہ ایک اچھی ٹیم ہے مگر اس میں حوصلہ کی کمی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کے جائز مطالبات بھی نظر انداز کردئیے گئے اور موجودہ حکومت کی جانب سے اس کو جو سپورٹ ملنی چاہئیے تھی وہ نہیں ملی بہرحال ان سب کے باوجود قومی ٹیم سے امید ہے

کہ وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور تمام کھلاڑی جیت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے گی پاکستان کو وارم اپ میچ میں فرانس کی ٹیم سے شکست ہوئی تھی اور اگر پاکستان کی ٹیم جیت جاتی تو اس کے حوصلہ بلند ہوتے قومی ہاکی ٹیم کے لئے اب بہترین موقع ہے کہ و ہ اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بن کرسکیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو یک جان ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے اور امید ہے

کہ شائقین نے جو امیدیں کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ کی ہوئیں ہیں قومی ٹیم اس پر پورا اترے گی اور بھارتی شہرمیں ہونے والے میگا ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

مزید : رائے /کالم


loading...