بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، حکومت غریب عوام کا خیال کرے ، شوبز شخصیات

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، حکومت غریب عوام کا خیال کرے ، شوبز شخصیات
 بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، حکومت غریب عوام کا خیال کرے ، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی قیمت پر منظور نہیں ہے حکومت کو غریب عوام کا کچھ خیال کرنا چاہیے ۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید، میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق، استاد رفیق حسین، فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی، ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی حکومت سے قوم کو مزید مسائل کا شکار کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں متوقع بھاری اضافے کے خلاف شوبز فنکار بھی میدان میں آچکے ہیں۔ فنکاروں نے کہا کہ غر یب آدمی پہلے ہی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے ان حالات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے ظلم کی انتہائی ہوگی جس کے خلاف ہم بھی احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے اس لئے حکومت کسی بھی ایسے ظالمانہ اقدام سے باز رہے اور قوم پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے ان کو ریلیف دیں ہم وزیر اعظم عمران خان سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قوم سے تبدیلی کے وعدے کو پورا کریں اور ملک بھر میں بجلی گیس اور پٹر ولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔

مزید : کلچر


loading...