میگھاکی دعوت پر بھارتی گلوکار وریندر سنگھ پاکستان پہنچ گئے

میگھاکی دعوت پر بھارتی گلوکار وریندر سنگھ پاکستان پہنچ گئے
 میگھاکی دعوت پر بھارتی گلوکار وریندر سنگھ پاکستان پہنچ گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ، ماڈل،پرفارمر اور گلوکارہ میگھاکی دعوت پر بھارتی گلوکار وریندر سنگھ ان کے نئے گیت’’بارڈر پار‘‘ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے اس گیت کی موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی ویڈیو کی ڈائریکشن سلیم خان ،کوریوگرافی کے فرائض ذیشان علی جانو اور وقاص علی نے انجام دیئے ہیں۔ اب وہ گانے کی وڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ میگھا نے کچھ عرصہ قبل اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا ،اب تک وہ کئی گانے ریکارڈ کراچکی ہیں جبکہ اب بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے ’’بارڈرپار‘‘کی وڈیو بنارہی ہیں ۔اس وڈیو کے ڈائریکٹرسلیم خان ہیں۔’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منوا کر وطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہناہے کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے ماڈلنگ اور تھیٹر میں بھی میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری گلوکاری کی صلاحیتیں منظرعام پرآچکی ہیں اور میں اس شعبہ میں بھی نام کماؤں گی حال ہی میں

نئے شوٹ کروائے ہیں جلد ہی نئے پراجیکٹس شروع کرنے والی ہوں ۔ میگھانے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں کافی ڈراموں میں مقصدیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ایک اصلاحی پہلو رکھتا تھا ان کا تاثر عوام کے ذہنوں میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ویسے ہی قائم ہے اس وقت کے ڈراموں سے عوام نے بہت کچھ سیکھا ہے مگر اب ڈرامہ کمرشلائز ہوچکا ہے۔

مزید : کلچر


loading...