مشی خان فراڈ کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر تین سال بعد بری

مشی خان فراڈ کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر تین سال بعد بری
 مشی خان فراڈ کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر تین سال بعد بری

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان کو فراڈ کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر تین سال بعد بری کر دیا گیا، اداکارہ پر تھانہ نیو ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ادکارہ مشی خان کے خلاف درج فراڈ کے مقدمہ کی سماعت سول جج چودھری اسجد نے کی، ملزمہ پر مقامی ڈاکٹر عائشہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مشی خان نے اس کے کلینک کا اشتہار بنانے کی مد میں دو لاکھ کیش اور اڑھائی لاکھ مالیت کا چیک وصول کیا تھا تاہم اسے اشتہار نہیں بنا کر دیا، جس پر اداکارہ کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں تین سال قبل ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

مزید : کلچر


loading...