بالی وڈ کی میگا سائنس فکشن فلم’’ ٹو پوائنٹ او (2.0)‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

بالی وڈ کی میگا سائنس فکشن فلم’’ ٹو پوائنٹ او (2.0)‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا
 بالی وڈ کی میگا سائنس فکشن فلم’’ ٹو پوائنٹ او (2.0)‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

  



لاہور( فلم رپورٹر)بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ’’ ٹو پوائنٹ او (2.0)‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے فلم سنسر بورڈ نے بھی پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ فلم کے سنسر شو ز رواں ہفتے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں منعقد کئے گئے جسکے بعد بورڈ اراکین نے فلم کوبغیر کسی اعتراض اور کٹ کے عام نمائش کی اجازت دے دی ، ڈائریکٹر ایس شنکر کی زیر ہدایت بنی فلم دو ہزار دس میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کو سیکوئل ہے جس میں رجنی کانت کے مدمقابل ایشوریا رائے نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم فلم کے دوسرے حصے کو نہ صرف تھری ڈی ورژن میں بھی تیار کیا گیا ہے بلکہ سیکوئل میں اکشے کمار کی ولن کے پاورفل اور منفرد کردار میں واپسی ہوئی ہے ۔ فلم کا میوزک آسکر ایوارڈیافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے ۔

فلمی پنڈتوں کے مطابق 543کروڑ سے بنائی گئی فلم بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے جس میں جدید ترین سپیشل ایفیکٹس استعمال کئے گئے ہیں ۔ فلم ریلیز سے قبل ہی مختلف معاہدوں کی بدولت 300کروڑ سے زائد رقم کما چکی ہے جبکہ اسے تامل ، تیلکو اور ہندی زبانوں میں دنیا کے کئی ممالک میں کل بروز جمعرات نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ’’ ٹو پوائنٹ او (2.0)‘‘ کو ٹوڈی اور تھری ڈی ورژن ریلیز کے حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...