اُردو زبان ہماری پہچان، ہمارا تشخص

اُردو زبان ہماری پہچان، ہمارا تشخص

  



اردو زبان ہماری پہچان، ہمارا تشخص اور ہمارا غرور ہے۔ اس کے احیاء کے لئے ضروری ہے کہ گاہے بگاہے انفرادی و اجتماعی سطح پر ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے جو نا صرف قومی سطح پر ادبی ذوق کو بڑھائیں بلکہ اردو زبان کی ترقی و ترویج میں معاون ثابت ہوں۔اس ضمن میں بیکن ہاؤس اسکول سسٹم علامہ اقبال ٹاؤن سینئر کیمپس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ طلبہ میں ادبی ذوق بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تلفظ کی درستگی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلابخشنے کے لئے انٹر ہاؤس مقابلہ جات کا باقاعدگی سے اہتمام کراتا ہے۔ یہی نہیں ہرسال جشن ریختہ کے نام سے ماہ نومبرمیں شعبہء اردو کی جانب سے ہفتہء اردو منانے کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول نے یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے مختلف سرگرمیاں ترتیب دیں ،جن میں بیت بازی،تقریری مقابلے،منظر کشی، خطاطی، خوش خطی ، اور تحت اللفظ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ یہ تمام مقابلہ جات 8تا13نومبر 2018ء تک منعقد کئے گئے،ان میں لاہور کے مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات نے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔

ان تمام پانچوں دن مختلف مہمانان خصوصی تھے جن میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر سعدیہ بشیر، ڈاکٹر نورین رزاق، ڈاکٹر نائلہ انجم، ڈاکٹر انیل سیموئل اور ڈاکٹر عائشہ عظیم شامل ہیں۔

14نومبر2018ء کو ان مقابلہ جات کے فاتحین کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انور مقصود کا تحریر شدہ ڈرامہ 'افسوس حاصل کا' تحریف کے ساتھ پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ حاضرین کی توجہ اور تعریف کا حامل بنا۔

تمام مہانوں کی جانب سے ان تمام طلبا و طالبات اور ان کی تربیت کرنے والے اساتذہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک انگریزی میڈیم اسکول کی طرف سے اردو زبان کی ترقی کے لئے اس طرح کا کام بجا طور پر قابل تحسین ہے اور اس روایت کو جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے بلکہ ہوسکے تو اسے قومی سطح پر ہی ہفتہ وار منعقد کیا جانا چاہئے۔

***

مزید : ایڈیشن 1


loading...