سابق فارسٹر واجد علی کا جوانسال بیٹا اسرار اللہ انتقال کرگیا

سابق فارسٹر واجد علی کا جوانسال بیٹا اسرار اللہ انتقال کرگیا

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ شاہ پور کے معروف سماجی رہنماء سابق فارسٹر واجد علی کا جوانسال بیٹا اسرار اللہ انتقال کرگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے ابائی گاؤں شاہ پور میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں ، وکلاء ، اساتذہ ، علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم نظیر اللہ ، مجیب اللہ ، راشد منہاس، سردار واجد ، ناصر محمود کے بھائی جبکہ حزب اللہ کے بھتیجے تھے۔ فاتحہ خوانی شاہ پور میں ادا کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر