نوشہرہ ،مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

نوشہرہ ،مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں محکمہ خوراک کے چھاپے اکوڑہ خٹک میں باسی مرغی ،انڈین کلیجی اور زائد المعیاد مصالہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی مراسلہ مقامی تھانے کے حوالے جبکہ باسی مرغی، انڈین کلیجی اور زائدالمعیاد مصالہ جات کو جلا کر تلف کردیاگیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمیدخان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ محمدشبیر کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی اسی چھاپہ مار ٹیم نے نوشہرہ اکوڑہ خٹک کے بازاروں میں چھاپے مارکر درجنوں دکانداروں سے باسی مرغی، انڈین کلیجی اور زائد المعیاد مصالہ جات قبضے میں لے لی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمیدخان کو شکایات ملی تھی کہ نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک میں عرصہ دراز سے باسی مرغی کا گوشت، انڈین کلیجی ،گوشت اور زائدالمعیاد مصالہ جات فروخت کرنے کاد ھندہ عروج پر ہے اسی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...