تیمرگرہ میں ججز اور وکلاء کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام

تیمرگرہ میں ججز اور وکلاء کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٌپشاور ہائی کورٹ کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں وکلاء اور ججز کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گوہررحمٰن ،اے ڈی جے لیاقت علی خان ،سنےئرسول جج محمد طیب جان ، اے ڈی جے ثمرباغ شیر عزیر، ضلع بھر کے سول ججز ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید کفایت یار بخاری ایڈوکیٹ ،ڈسٹر کٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری سردار جاوید اخترایڈوکیٹ بشمول تیمرگرہ بار کے و کلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے ڈائیر یکٹر ریگو لیشن ( ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) امجد ضیاء صدیقی اور جو ڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر سہیل شیراز نور ثانی نے کہا کہ وکلا ء سی پی سی ( ضابطہ دیوانی) میں حالیہ ترامیم کا مطالعہ کرنے کے بعد اس کو عملی بناکر اپنے اور سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کرسکتا ہے ،کیس کے ابتدائی مراحل میں فریقین کو اعتماد میں لیکر اہم نکات کوسامنے لانے کے بعد شہادت( گواہی ) میں آسانی رہیگی جس کی و جہ سے عدالت پر کیسوں کا بو جھ کم جبکہ فریقین کا وقت او ر پیسہ ضایع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ نئی ترمیمات کے تحت فریقین تمام درخواستیں یکجا کرکے دا خل کرواسکتے ہے جس پر فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر اور فوری اپیل بھی کی جاسکی گی ۔