نوشہرہ ،چنگ چی مالکان اور ڈرائیوروں کا گیس قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

نوشہرہ ،چنگ چی مالکان اور ڈرائیوروں کا گیس قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) چنگ چی مالکان و ڈرائیورز کا سی این جی مصنوعات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف شدید احتجاج مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے لوکل روٹس پر پہیہ جام کردیاتھا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان سی این جی نرخوں میں کمی سے انکاری ہے کیونکہ پشاور ہائی کورٹ نے واضح طورپر احکامات جاری کئے ہیں کہ سی این جی گیس نرخوں میں کمی لائی جائے اور سی این جی و پیٹرولیم مصنوعات کو بین الاقوامی نرخوں کے مطابق فروخت کی جائے لیکن سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں اس سلسلے میں چنگ چی رکشہ مالکان اور عوام نے ریٹ میں کمی کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر