نوشہرہ میں چار سالہ بچہ جنسی تشدد کا شکار ،ملزم گرفتار

نوشہرہ میں چار سالہ بچہ جنسی تشدد کا شکار ،ملزم گرفتار

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ علاقہ ڈاگ بیسود میں چار سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنادیاگیا ملزم کا فرار ہونے کی کوشش ناکام پولیس کی بروقت کاروائی چند ہی لمحوں بعد سفاک ملزم کو گرفتار کردیاگیا اس سلسلے میں مسماۃ)ر) زوجہ گوہر علی ساکن ڈاگ بہسود نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گھر سے باہر کھیل رہا تھا۔تقریباً04:00 بجے گھر روتے ہوئے آیا اور کہا کہ میرے ساتھ مسمی محمد اسلام ولد محمد امین ساکن ڈاگ بہسود (جو کہ ہمارا پڑوسی ہے )نے بد فعلی کی۔جس پر میں قانونی کاروائی کیلئے تھانہ پبی آئی ہوں۔معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (R) منصور امان نے کمال حسین DSPپبی کی سربراہی میں SHOپبی حنیف خان SI پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر معصوم بچے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالاکیا جنہوں قلیل وقت ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...