حکومت کی 100 دن کی کارکردگی صفر رہی ،ایاز آفریدی

حکومت کی 100 دن کی کارکردگی صفر رہی ،ایاز آفریدی

  



پشاور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدآیازآفریدی نے حکومت کے سو دن کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے نمائشی اور دکھاوے کے اقدامات قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کرنے والوں نے خیبر تا کراچی ہزاروں خاندان بے روزگار کر دیئے ہیں اور تجاوزات کے نام پر بنا کسی نوٹس کے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا، انہوں نے کہا کہ تین سو کنال پر غیر قانونی تعمیربنی گالہ کو ریگولرازڈ کرنے کیلئے چیف جسٹس کافی دن تک بے چین رہے اور غیر قانونی گھر کو قانونی دھارے میں لانے کیلئے حکم بھی جاری کرتے رہے،انہوں نے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں،آیازآفریدی نے کہا کہ حکومت سو روز میں سوائے بھینسیں بیچنے کے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی جس سے زبر دستی مسلط کئے جانے والے حکمرانوں کی اصلیت واضح ہو چکی ہے، آیازآفریدی نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانا مخصوص ایجنڈے کا حصہ تھا،انہوں نے کہا کہ مسلط وزیر اعظم نے ہفتہ میں دو دن پارلیمنٹ میں آ کر سوالوں کے جواب دینے کا وعدہ کیا جو ہوا ہو گیا اور ارکان اسمبلی اب بھی اپنے سوالوں کے جواب کے منتظر ہیں، آیازآفریدی نے جنوبی پنجاب پر ایک دستخط کے حوالے سے بھی حیرت کا اظہار کیا کہ الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب کا ایشو اب سردخانے کی نذر ہو چکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نمائشی اعلانات اور دکھاوے کے اقدامات کا اعلان قوم کو ورغلانے کیلئے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹرن سے نہیں چلائی جا سکتی اور عمران خان نے یوٹرن کو قومی لیڈر شپ کا سیمبل قرار دے کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ہے البتہ حکومت کو اپنے سو روزہ پلان کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...