رستم میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،متعدد مشتبہ گرفتار

رستم میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،متعدد مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) تھانہ رستم کے حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، آپریشن کے دوران کئی گھروں کو سرچ کیا گیاجبکہ غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار،تین سہولت کاربھی گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل محمد اعجاز خان ، ایس ایچ او تھانہ رستم گوہر علی کی نگرانی میں تھانہ رستم کا علاقہ لنڈی ، بادام میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا جس کے دوران 150گھر وں کو سرچ کیا گیا، 25مشتبہ افراد سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلاشنکوف ، 12رائفل،5 بندوق،11پستول اور 400عدد مختلف ساخت کے کارتوس برآمد کر لئے جبکہ غیر قانونی اور بغیر رجسٹریشن کے 22موٹرسائیکلیں پکڑ کر 3سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی پی او مردان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تخت ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے جس سے پورے ضلع کو جرائم سے پاک کرینگے ۔