ہنگو ،ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس ،مسائل پر غورو خوص

ہنگو ،ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس ،مسائل پر غورو خوص

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میاں تجمل حسین منعقد ہوا ۔ جس میں ضلع ناظم اسد اللہ وزیر ،نائب چیر مین سمیع الدین بنگش، سرکل ڈی ایس پی عمر حیات خان ۔ شوکت علی شاہ ریٹائر ڈ کر نل غلام حسین سمیت ضلع کو نسل عہدیدارن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پبلک سیفٹی کمیشن کے قانونی اختیار ات کیساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی زیر غور آئے ۔ جبکہ محکمہ پو لیس اور پبلک سیفٹی کمیشن کے مابین با ہمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی گئی ۔ اجلاس کے دوران پبلک سیفٹی کمیشن کے فرائض منصبی کی تفصیلی وضا حت پیش کرتے ہوئے واضح کیاگیا کہ سیفٹی کمیشن پو لیس کی سہ ماہی کارکردگی پر نظر ثانی کے تحت اپنی سفارشات پر م،بنی رپورٹ حکومت اور پولیس کے حکام بالا کو ارسال کر نے کیساتھ ساتھ پولیس کے سالانہ پلان کی منظوری دینے پیشہ وارانہ ماہرین کے تو سط سے سائنسی بنیادوں پر اداروں کے مابین اور وقار کے بارے عوامی نقطہ نظر جاننے سماجیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے پو لیس کی توجہ دلانے ،پو لیس اور دیگر حکو متی اداروں کے مابین متنازعہ امور کے سلسلے میں ثا لثی کردار ادا کر نے صو بائی یا مقامی حکو متوں کے دستیاب وسائل سے پولیس کے وسائل میں اضا فے پو لیس کے نئے سٹیشنز یا چوکیوں کے قیام کے لئے ضلعی پولیس آفیسر کے توسط سے سفارشات کی تیاری ،علاقہ میں جرائم کی شرح میں کمی لانے اور جرائم کنٹرول کے لئے پو لیس کے ساتھ مکمل تعاون کر نے اور حمکت عملی واضع کر نے ،پولیس اور عوام کے مابین راوبط کو قابل اعتماد اور مذید مستحکم بنانے میں تعاون ،اسسٹنٹ اور ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ آف پو لیس رینک تک عوامی شکایات وصول کر کے شکایات کے بغور جائزہ کے بعد ضلعی پو لیس سر براہ کو انکوائری رپورٹ ارسال کر نے اور تیس دن کے انداندر لئے گئے ایکشن سے عدم اطمینان کی صورت میں مذکورہ شکایات متعلقہ ریجن کے اتھارٹی کو ارسال کر نے ،ضلعی پولیس سر براہ کے خلاف موصل شکایات صو بائی سیفٹی کمیشن کو بھیجوانے ،کسی کے غیر قانی قیدکی صورت میں متعلقہ پولیس سٹیشن میں سیفٹی کمیشن کے رکن کی بطور انسپکشن تعینانی 5لاکھ روپے سے زائد خریداری کی صورت میں نگرانی کے تحت کمیشن رُکن تحفظات پو لیس سربراہان کو ارسال کر نے کے اختیارات کے مجاز ہو نگے ۔ اجلاس میں سیفٹی کمیشن اور پولیس نے مشترکہ طورپر عوامی مفادات کے تنا ظر میں مضبو ط روابطہ استوار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر