ٹی ایم اے بلامبٹ دیر نے گرین کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لی

ٹی ایم اے بلامبٹ دیر نے گرین کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹی ایم اے بلامبٹ لوئیر دیر نے پشاور یونیورسٹی ٹیم کو شکست دے کر لوگل گورنمنٹ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام گرین کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لی ٹی ایم اے بلامبٹ کے حضرت شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین باولر جبکہ اسرار مین آف ٹورنامنٹ قرار دے گئے تفصیلات کے مطابق لوگل گورنمنٹ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر کر کٹ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز کرکٹ ٹیموں کے علاوہ پشاور یونیورسٹی ٹیم نے بھی حصہ لیا فائنل میچ ٹی ایم اے بلامبٹ اور پشاور یورنیورسٹی کر کٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ٹی ایم اے بلامبٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر باولنگ کرنے فیصلہ کیا پشاور یونیورسٹی کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوور ز میں 114رنز بنائے ٹی ایم اے بلامبٹ کی جانب سے حضرت شاہ نے چار فیصل اور اسرار نے دودو وکٹیں جبکہ نظار نے ایک وکٹ حصہ کیا ٹی ایم اے بلامبٹ کرکٹ ٹیم نے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حصہ کرتے ہوئے گرین کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ٹورنامنٹ میں ٹی ایم اے بلامبٹ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے ٹی ایم اے بلامبٹ کے حضرت شاہ باولنگ میں مین اف ٹورنامنٹ اور اسرار بہترین ال روانڈ قرار پائے فانئل میچ میں ایم این اے شوکت علی ،تحصیل ناظم بلامبٹ لوئیر دیر عمران الدین ایڈوکیٹ ،ٹی ایم او بلامبٹ اقبال حسن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رزومین خان تحصیل نائب ناظم زین العابدین تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان ڈسٹر کٹ سپورٹس افیسر لوئیر دیر ابرار احمد ٹی ایم اے بلامبٹ کرکٹ ٹیم کے کوچ ملک شاہ نسیم خان کے علاوہ تماشوں کی بڑی تعداد موجود تھے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئی ،دریں اثناء تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ تاریخی فاتح پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی فاتح ہے اور اج ضلع دیر لوئیر کے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ضلع دیر لوئیر میں ہر شعبہ میں پے پناہ ٹیلنٹ ہے اور انشاء اللہ ملک کا نام بھی روشن کریں گے،