گرلزکالج ٹل کی سپورٹس پلیئرز کاڈی پی ای رویہ کیخلاف کیھلنے سے انکار

گرلزکالج ٹل کی سپورٹس پلیئرز کاڈی پی ای رویہ کیخلاف کیھلنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورو رپورٹ) گرلز کالج ٹل کی سپورٹس پلیئرز نے پوسٹ گریجویٹ کالج کوھاٹ کی DPE کے رویئے اور بے ایمانی کے خلاف احتجاجاً کھیلنے سے انکار کر دیا کالج کی طالبات کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کالج کی DPE خود ہی ٹورنامنٹ سیکرٹری بھی ہے اور ہر میچ میں امپائر کے فرائض بھی خود ہی انجام دے کر اپنے کالج کی ٹیم اور کھلاڑیوں کا ساتھ دیتی ہے طالبات کا کہنا تھا کہ کوھاٹ میں ہونے والے گرلز کالجز زونل ٹورنامنٹ دنیا میں واحد ٹورنامنٹ ہے جس میں گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ‘ ہوم کراؤڈ اور اپنے ہی امپائر کے ساتھ مل کر کھیلتی ہے جو کہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے طالبات نے آئندہ فراڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور کوھاٹ پوسٹ گریجویٹ میں ہونے والے مقابلوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اس سلسلے میں گرلز کالج ٹل کی لیکچرز سپورٹس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے میچوں کی تاریخ اور مقام طے کیا جاتا ہے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کا دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلوں کا شیڈول بنایا جاتا ہے مگر یہاں پر ایسا کچھ نہیں ہوتا میٹنگ میں کھیلوں کے علاوہ مختلف باتوں پر بحث اور چائے کا اہتمام کر کے کام کی بات نہیں کی جاتی انہوں نے ڈائریکٹر کالجز خصوصاً زونل مقابلوں کی صدر سے اپیل کی کہ وہ ایسے معاملات کا نوٹس لیں کیوں کہ اول تو دور دراز علاقوں کے کالجز میں بچیوں کی تیاری اور والدین کی اجازت مشکل امر ہے اور اس کے باوجود اگر اچھی سپورٹس پلیئرز کے ساتھ زیادتی کی جائے تو اس سے طالبات کی حوصلہ شکنی ہو گی اور طالبات کی دلچسپی کھیلوں میں ختم ہو جائے گا لہٰذا آئندہ کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف گراؤنڈز اور نیوٹرل امپائرز کا ہونا لازمی کیا جائے تاکہ مخصوص ٹیم اور ان کی DPE کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو سکے۔