ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،خاندان کے 5 افراد تشدد سے زخمی

ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،خاندان کے 5 افراد تشدد سے زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعے پرتھانہ پہاڑپورکی حدود میں فیروزخان سمیت اس کے خاندان کے پانچ افراد نے اورنگزیب ،اس کی بیوی اوربیٹی کولاتوں مکوں اورڈنڈوں سے زخمی کردیا‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں اراضی کے تنازعے پر فیروز خان ،اس کی بیوی سمیت خاندان کے پانچ افراد نے اورنگزیب ولد غلام رسول کے گھر کے دروازے پراورنگزیب ولد غلام رسول ،اس کی بیوی ناہید بی بی اوربیٹی سمیعہ بی بی کو لاتوں مکوں اورڈنڈوں سے زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔پہاڑپورپولیس نے اورنگزیب کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...