پبی ،رکشہ چھیننے والے بین الاضلاعی ملزمان گرفتار

پبی ،رکشہ چھیننے والے بین الاضلاعی ملزمان گرفتار

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ کلاں بہادر بابامیں مزدوری کرنے والے ڈرائیورسے تیز رفتار (رکشہ )چھینے والے بین اضلاعی ملزمان گرفتار،ملزمان سے چھینی گئی رکشے کیساتھ چوری کی گئی کئی تیز رفتار ز برآمد،ملزمان کا اعتراف جرم تفصیلات کے مطابق :۔چند ہفتے قبل پہلے جعفر خان ولد اصغر خان ساکن پیرپیائی نے تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے یوں بتایا کہ میں تیز رفتار (رکشہ)چلا کر اپنا اور گھر کا خرچ پورا کرتا ہوں۔اسی سلسلے میں میں پبی بازار میں کھڑا تھا کہ تین کسان اسم مسکن نامعلوم نے مجھے 1600 روپے میں بہادر بابا کرائے پے چلنے کیلئے کہا۔میں راضی ہو گیا اور بہادر بابا اْن کے ساتھ چلا گیا۔راستے میں انہوں نے مجھے زبردستی تیز رفتار سے اْتار کر قریبی جھاڑیوں میں باندھ دیا۔اور مجھ سے نقدی ،موبائیل اور تیز رفتار لے گئے۔اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (R)منصور امان نے تصور اقبال ASP کینٹ کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کلاں مسعود خانSI پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد ازجلد ملزمان کی گرفتاری اور چھینی گئی تیز رفتار کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا۔ پولیس ٹیم نے علاقائی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بناکر انتھک محنت اور شبانہ روز کوششوں سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آیاز ولد مرزا خان ساکن مردان اور فضل احسان ولد عزیز الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان کا اعتراف جرم کرلیا۔نشان دہی پرمطلوبہ تیز رفتار کے علاوہ 02 اور چوری کی گئی تیز رفتارز (رکشے)بھی برآمدکر لی گئی۔مزید انٹاروگیشن جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر