باڑہ ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

باڑہ ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  



باڑہ( نمائندہ پاکستان )باڑہ ملک گڑھی میں ایک مکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہوگیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔آگ گھر کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گیا جن میں پڑا سارہ سامان جل کر راکھ بن گیا ہے گزشتہ رات نیاز علی ولد شاہ گل سکنہ شیخان گھر کے ایک کمرے رات کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جب وہ محو خواب تھے ان کو اس وقت پتہ لگ گیا جب سارا سامان جل گیا تھا جن میں فریج سٹیبلائزر کمبل صندوق اور نقد رقم اس میں جل گئے خوش قسمتی سے ان کے بچے اس کمرے میں نہیں تھے ۔حکومت سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہاں کہ میں محنت مزدوری کرتا ہو ں اور عرصہ دراز اس علاقے میں ہوں میرے جمع پونجی سے جو سامان خریدا تھا وہ سارا جل گیا دوبارہ خریدنے کی استدعا نہیں ہے حکومت اور مخیر حضرات مدد کی اپیل کرتا ہوں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر