ہنگو ،شہری کی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،بازار کشادہ

ہنگو ،شہری کی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،بازار کشادہ

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن جاری۔ ریڑھی بانوں اور ناجائز تجاوزات میں آنے والوں دکانداروں کو ہٹا کر بازار کو کشادہ کر دیا گیا۔آپریشن کا مقصد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا اور شہرکو اصل حالت میں بحال کرنا ہے۔ ہر صورت میں تجاوزات کو ختم کریں گے اور ریڑھی بانوں کو شہر سے باہر منتقل کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور کی صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق گنڈاپور اور ٹی ایم اے کے نمائندے چیف سنیٹری انسپکٹر ضیاء اللہ کی قیادت میں ہنگو بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ریڑھی بانوں کو شہر سے باہر نکال دیا گیا۔دکانوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پورنے اپنے دفتر میں صحافیوں کوآپریشن سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں عوام کی نقل و حرکت کے عمل کونآسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹل روڈ، سمانہ روڈ، شاہو روڈ اور مین بازار کے روڈ کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کرنے کے لئیروزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری کے نمائندے، ٹریڈ یونین کے عہدیداروں اور ٹرانسپوٹ کے نمائندوں سے بھی اس ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے عمل میں تعاون طلب کیا گیا ہے اور ان کے خدشات کو دور کرتے ہوئے آپریشن کو ہر حال میں کامیاب کرایا جائے گا۔شاہد رفیق گنڈاپور نے دکانداروں سے اپیل کہ وہ تجاوزات سے اہتراز کریں اوراپنے دکانوں کے سامنے تجاوزات قائم نہ ہونے دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...