سٹاک مارکیٹ مستحکم نہ ہو سکی ، ایک روزہ تیزی کے بعد انڈیکس 189پوائنٹس گر گیا

سٹاک مارکیٹ مستحکم نہ ہو سکی ، ایک روزہ تیزی کے بعد انڈیکس 189پوائنٹس گر گیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایک روزہ تیزی کے بعدبدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 40800 کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 18ارب89 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 6.20 فیصدکم اور59.77فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث بدھ کو کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 41084پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکااور کے ایس ای100انڈیکس 40653پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھرسرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 189.42پوائنٹس کمی سے 40704.80پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب89 کروڑ54لاکھ39ہزار284روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب62 ارب19 کروڑ 46لاکھ 2ہزار179روپے ہوگئی ۔

بدھ کومجموعی طور پر12کروڑ41لاکھ12ہزار820شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت82لاکھ14ہزار930 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت118.90روپے اضافے سے2548.90روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت46.25روپے اضافے سے971.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت79.76روپے کمی سے1515.53روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت48.06روپے کمی سے913.18روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ26لاکھ40ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے5.90روپے اورصدیق سنزکی سرگرمیاں73لاکھ72ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سے21.85روپے ہو گئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس110.25پوائنٹس کمی سے19407.09پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس436.65 پوائنٹس کمی سے69149.04پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس71.82پوائنٹس کمی سے29370.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...