نوشہرہ، پولیس کی مثالی کارکردگی ، چوروں کے سرغنہ کیساتھ زبردستی راضی نامہ کرایا گیا

نوشہرہ، پولیس کی مثالی کارکردگی ، چوروں کے سرغنہ کیساتھ زبردستی راضی نامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شہرہ(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا نوشہرہ کلاں کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ چوری کرنے والے گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے چوروں کے ہاتھوں متاثرہ شہر ی کو چوروں کے سرغنہ کے ساتھ زبردستی راضی نامہ کرکے سرغنہ کو چھوڑ دیاگیا جبکہ ان کے کارندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں محلہ شاہ حسینی کے رہائشی لباس خان ولد حکم خان کے گھر 16 نومبر 2018 کو رات تقریباً 2 بجے چوری کی واردات رونما ہوئی تھی جس پر انہوں نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں نعمان طارق ولد حسن طارق سکنہ امان کوٹ ضلع نوشہرہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا چاہا جس پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں نے مکمل انکار کرتے ہوئے متاثرہ شہری کو چوروں کے سرغنہ کے ساتھ راضی نامے کے لئے دباؤ ڈالتا رہا اور تب ایس ایچ او کو قرار آیا جب انہوں نے چوروں کے ہاتھوں لوٹے ہوئے شہری لباس خان اور چوروں کے سرغنہ نعمان طارق کومسجد کے تعمیر کے نام پر چندہ لینے کے عوض زبردستی راضی نامہ کرکے چوروں کے سرغنہ کو چھوڑ کر ان کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔