پی ٹی سی ایل’فن اینڈ اسپورٹس گالا‘ اسلام آباد میں اختتام پذیر

پی ٹی سی ایل’فن اینڈ اسپورٹس گالا‘ اسلام آباد میں اختتام پذیر

  



لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لئے اسلام آباد میں ہفتہ بھر طویل فن اینڈ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا۔مذکورہ تقریب میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس اور اسکواش سمیت مختلف کھیل شامل تھے ، اس کے علاوہ بچوں کے لئے دلچسپ تفریحی سرگرمیاں جیسے کہ جمپنگ کیسل،سلائیڈز، گھڑ سواری اور فیس پینٹنگ بھی موجود تھیں۔اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں منعقدہ کرکٹ کا گرینڈفائنل نارتھ زون نے جیت لیا۔مہمانِ خصوصی مشہور سابق قومی کرکٹر محمد وسیم کے ہمراہ ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل اور سید مظہر حسین ،چیف ہیومن ریسورس آفیسر ،پی ٹی سی ایل نے جیتنے والوں اور رنرز اپ کے درمیان ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تمام ٹیموں اور شرکاء نے اس ٹورنامنٹ میں زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جہاں سامعین نے اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی والہانہ انداز میں داد دی۔ بیڈمنٹن میں نارتھ زون مردوں کے مقابلے میں فاتح قرار پایا، اور خواتین کی کیٹیگر ی میں فاتح ہیڈ کوارٹر رہا، ہیڈ کوارٹر نے مردوں اورر خواتین کی کیٹیگر ی میں ٹیبل ٹینس کی ٹرافیز بھی اپنے نام کیں ، جب کہ اسکواش اور لان ٹینس میں بھی پہلی پوزیشن ہیڈ کوارٹر نے حاصل کی۔

اس موقع پر، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل نے کہا’’میں ملک بھر سے تمام ایمپلائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسپورٹس گالا 2018 میں بھرپور حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد بھی دیتا ہوں۔ پی ٹی سی ایل اپنے ملا زمین کیلئے ا یسی سر گرمیوں کو فروغ دیتا ہے جس سے وہ صحت مندطرز زندگی اپنانے اور دفتری سے باہربھی ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو سکیں۔‘‘

اس موقع پرسید مظہر حسین ،چیف ہیومن ریسورس آفیسر ،پی ٹی سی ایل نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:’’ پی ٹی سی ایل ایک متنوع کلچر رکھتا ہے جہاں ہم ہمیشہ اپنے ملازمین کیلئے ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے کواہمیت دیتے ہے اور اسطرح کے مزید ایونٹس میں حصہ لینے کیلئے اُنکی حوصلہ افرائی بھی کر تے ہیں ۔‘‘

اسپورٹس گالا کا اختتام مثبت طور پر ہوا، جہاں سینئر مینجمنٹ کی جانب سے جیتنے والوں کی تعریف اور رنرز اپ اور دوسرے مدمقابلوں کی حوصلہ افزائی کی گئی وہیں تمام شرکاء کو محنت اور کوشش جاری رکھنے کی کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

مزید : کامرس


loading...