سمندری خوراک کی برآمدات میں 11.31 فیصد کمی ریکارڈ

سمندری خوراک کی برآمدات میں 11.31 فیصد کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے این این)سمندری خوراک کی قومی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران جولائی تا اکتوبر 11.31 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی چار ماہ کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات 67.156 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 75. 723 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں11.31 فیصد یعنی 8.567 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -