ڈیرہ ،پیسکو کے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے بجلی کے اڈے بندکرنے کا سلسلہ جاری

ڈیرہ ،پیسکو کے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے بجلی کے اڈے بندکرنے کا سلسلہ جاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پیسکو واپڈامندھراں وصدرسب ڈویژن کی طرف سے پیسکو کے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے بجلی کے اڈے بندکرنے کا سلسلہ جاری ‘عوام کاشدیداحتجاج۔تفصیلات کے مطابق پیسکورولرڈویژن کے مندھراں اورصدرسب ڈویژن میں بجلی کے لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے صبح اورشام کے اوقات میں چارچار گھنٹے بجلی کے اڈے بندکرنے کا سلسلہ جاری ہے اوریہ سلسلہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ ہے ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت تکلیف کاسامناہے ۔اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹو پیسکوخیبرپختونخوا سے اس بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر