جاپان کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

جاپان کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  



اسلام آباد (اے این این )ٹوکیو جاپان میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش فوڈ یکس جاپان میں شرکت کے لئے 13 دسمبر 2018 تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 5 سے 8 مارچ 2019 کو منعقد ہو گی

جس میں چاول، گوشت، منجمد سبزیاں و خوراک، پھل، اچار، غذائی مصنوعات سمیت دیگر مختلف کھانے پینے کی اشیا و مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس سے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کاموقع ملے گا جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کامرس