قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی انتظامیہ مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی انتظامیہ مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی انتظامیہ مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کہ فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت میران شاہ پریس کلب کی تعمیر و بحالی اور اس پریس کلب کو ضروری سازوسامان کی فراہمی پر مشتمل منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ پریس کلب کی عمارت کی مرمت و بحالی اور اس میں بجلی کے انتظام،کانفرنس ہال، سیکیورٹی روم اور دو ٹوائلٹ کی تعمیر،54میٹر چار دیواری کی بحالی،مین گیٹ اور کار پارکنگ کی فراہمی و تنصیب پر مشتمل ہے۔ منصوبے کے تحت پریس کلب کو ضروری فرنیچر،بجلی کا سامان، ٹیبل، کرسیاں، سٹیل کی الماریاں، صوفے، انرجی سیور بلب اور پنکھے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھانے اورعلاقے کے لوگوں کو بروقت اور صحیح معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...