ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے تحت یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور میں ہیلتھ،سیفٹی و انوائرمنٹ سیمینارکا انعقاد

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے تحت یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور کے شعبہ پٹرولیم و گیس انجینئرنگ کے اشتراک سے انڈسٹری میں ہیلتھ،سیفٹی و انوائرمنٹ (ایچ ایس ای)کی اہمیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا ۔اس سیمینار میں شریک مختلف انجینئرنگ شعبہ جات کے اساتذہ و طلباء سمیت دیگر شرکاء کو سیفٹی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس ضمن میں تیل و گیس کے شعبے کو خصوصی توجہ دی گئی کیونکہ پیداواری طریقہ کار کی حساسیت اور ہائی رسک ٹاسک کے باعث اس کا شمار انتہائی حساس شعبہ جات میں کیا جاتا ہے ۔سیمینار کے شرکاء کو نیبوش سرٹیفکیشن کے منظور شدہ مرکز کے طور پر ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ حیثیت سے متعلق بریف کیا گیا اور بتایا گیا کہ طلباء کس طرح سے نیبوش سرٹیفکیشن کے حصول کے بعد استفادہ کرسکتے ہیں،اس موقع پر ڈیسکون کی جانب سے سیفٹی سے متعلق دیگر کورسز بشمول سیفٹی انسپکٹر اورآئی او ایس ایچ منیجنگ سیفلی بھی زیر بحث آئے ۔

سیمینار میں تیل و گیس کے شعبے میں سیفٹی سے متعلق پروفیشنل افراد کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی گئی ،اس موقع پر ڈیسکون کے منیجر کارپوریٹ کمیو نیکیشن شہریار رانا کا کہنا تھا کہ ڈیسکون میں صحت و حفاظت کے اصولوں کو ہمیشہ سے اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ہم انجینئرنگ پروفیشنلز میں بھی یہی رجحان دیکھنے کے خواہاں ہیں،ہمم اسی لئے اس قسم کے سیمینار پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ محفوظ اور صحت مندانہ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سال1998سے فعال ہے اور اب تک یہاں سے 14مختلف ٹریڈ پروفیشن کے 3لاکھ 20ہزار سے زائد ورکرز تربیت حاصل کرچکے ہیں،ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں پڑھایا جانے والا نصاب بنیادی کم از کم تھیوری اور مخصوص عملی تربیت کے مرکب پر مشتمل ہے ۔

مزید :

کامرس -