پاکستان پوسٹ کا سابق سفیر جمشید مارکر کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پاکستان پوسٹ کا سابق سفیر جمشید مارکر کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

  



لاہور(پ ر)پاکستان پوسٹ نے پاکستان کے سابقہ سفیر جمشید مارکر کے یوم ولادت کے موقع پر ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔جمشید مارکر 24نومبر1922کو پیدا ہوئے اور 21جون 2018کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔یا د رہے جمشید مارکر پاکستان کے ممتاز سفیر تھے جنہوں نے بیالیس سال تک اپنی سفارتی خدمات پیش کیں۔پاکستان پوسٹ نے ان کے 96ویں یوم ولادت کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کی مالیت آٹھ روپے ہے جس کا ڈیزائن پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن(پریس ڈویژن) نے تیار کیا ہے۔یہ یاد گاری ڈاک ٹکٹ ملک بھر میں قائم پاکستان پوسٹ کے دفاترمیں چوبیس نومبر سے فروخت کیلئے دستیاب ہو گی۔

مزید : کامرس


loading...