پاکستان فٹبال فیڈریشن انتخابات ‘سید ظاہر شاہ نے صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن انتخابات ‘سید ظاہر شاہ نے صدارت کا الیکشن لڑنے کا ...

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات میں صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کے پی فٹبال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کابینہ نے سید ظاہر شاہ کو بطور صدارت امیدوار منتخب کیا جبکہ کرنل نعمان اور سلیم اعوان بھی ان کے ہمراہ کانگرس ممبر ہونگے اور انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے ‘انہوں نے بتایا کہ ہر صوبے سے تین تین ووٹ ہونگے ‘ٹوٹل ووٹوں کی تعداد 26 ہے جس میں آٹھ محکموں کے ووٹ بھی شامل ہیں ‘ سید ظاہر شاہ کو بھرپور حمایت حاصل ہے ‘کاغذات نامزدگی تیس نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات 8 دسمبر کو ہونگے ‘سید ظاہر شاہ صدارت کے لئے فیصل صالح حیات اور عامر ڈوگر کے خلاف الیکشن لڑیں گے کے پی کی فٹبال ایسوسی ایشن کے اراکین نے سید ظاہر شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سید ظاہر شاہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل باسط کمال سمیت خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ کے پندرہ ممبر بھی موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...