ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

  



اسلام آباد(اے این این )انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (کل) 30 نومبر آخری تاریخ ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی سہولت کے لئے اپنے تمام دفاتر میں خصوصی انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا نام فوری طورپر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہو جائے گا اور کسی بھی مالیت کی غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ان کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوگی

اور نان فائلر کی نسبت آدھا ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ نان فائلر ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سے دو گنا زیادہ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔وہ 50 لاکھ سے زائد کی جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی نان فائلر کو مختلف ادائیگیوں میں فائلر کی نسبت زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔ ایف بی آرنے ٹیکس دہندگان کو کہا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر فوری طورپر اپنے ٹیکس گواشوارے جمع کروا کر ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : کامرس


loading...